اسلام آباد (نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کیلئے قائم کی جانے والی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رہائی فورس میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام ونگز شامل ہوں گی، جن میں وکلاء اور انصاف یوتھ بھی حصہ ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کیا جا رہا ہے تاکہ جب بھی بانی کی جانب سے کال دی جائے تو تمام کارکن اور نوجوان تیار ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تنظیمی سطح پر مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

