اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہماری دلی دعا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر میدان مار لے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کےلیے ہماری دعا ہے کہ پاکستان اہم میچ میں بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کرے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، سبز جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان ہے اور یہ جھنڈا ہے تو ہم سب ہیں۔