عید الفطر 1446 ہجری کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے:ماہرین فلکیات

نیویارک(سپیشل رپورٹ)شمالی امریکہ میں عید الفطر کا چاند جمعہ 28 مارچ کی سہ پہر انسانی انکھ سے دیکھے جانے والے مدار کے قریب پہنچ گیا ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق عید الفطر 1446 ہجری کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ۔ 29 مارچ ہفتہ کی شام کو چاند کا طول 8 ڈگری سے زیادہ اور چاند سورج سے 5 درجے اوپر ہو گا اور اس کی عمر اتنی ہو گی کہ وہ انسانی انکھ سے دیکھا جا سکے گا ۔ اس لئے شوال کا پہلا دن یعنی عید الفطر 30 مارچ 2025ء بروز اتوار ہو گی ۔

30 مارچ کو چاند اتنا بڑا ہو گا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ پوری دنیا میں آسانی سے دیکھا جا سکے گا ۔ شمالی امریکہ کے مسلمان دنیا کے دیگر 45 ممالک کی طرح روئیت ہلال اعلان مسجد الحرام پر قائم کریں گے. جس پر اختلافات کو ختم کرنے کیلئے15 سال قبل تمام مسلم امریکنز نے اتحاد امت کیلۓ اتفاق کیا تھا اور جس کے بعد اس پر خوش اسلوبی سے عمل درآمد جاری ہے ۔

سعودی عرب میں روئیت ہلال قائم کرنے کے ذمہ دار ادارے سعودی سپریم کورٹ نے جمعہ کی نماز کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتہ کی شام شوال 1446 ہجری کے چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کریں گے ۔ جس نے قمری کیلنڈر ، سائنسی طریقہ کار اور انکھ سے دیکھے جانے کی شہادتیں بھی شامل ہیں ۔ قمری کلینڈر کے مطابق بھی اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہو گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں