اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 900 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 87 ہزار 60 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

