غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کے پاس رہنی چاہیے:متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ،دبئی ( یو اے ای حکام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے مستقل مندوب جمال المشراخ نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام اور حکمرانی فلسطینیوں کے پاس ہی رہنی چاہیے۔

دبئی سے جاری اپنے بیان میں یو اے ای کے مندوب نے مزید کہا کہ پائیدار امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے اور غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنی چاہیے۔اماراتی حکام کے مطابق مسئلے کا حل دو ریاستی فارمولے کے تحت نکالا جانا ضروری ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔