” غزہ کے تمام علاقے قابو میں آنے تک جنگ جاری رہے گی” :نیتن یاہو

یروشلم (ایجنسیاں)– اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے آج ایک بار پھر عالمی امن کو چیلنج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر مکمل قبضہ حاصل کیے بغیر اسرائیل جنگ بند نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق، “جب تک غزہ کے تمام علاقے ہمارے مکمل کنٹرول میں نہیں آ جاتے، جنگ جاری رہے گی۔”

نیتن یاہو کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے، خصوصاً جب کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں معصوم فلسطینی شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیل کے ان اقدامات کو جنگی جرائم اور نسل کشی کے مترادف قرار دے رہی ہیں۔

اس بیان کو اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضے کی نیت کا کھلا اعتراف تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کو مستقل خطرے سے دوچار کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کی امن پسند اقوام اور تنظیموں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری، واضح اور مشترکہ موقف اختیار کریں، اور معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں