فائنل میں جیت، کوہلی نے نہیں بولرز نے دلوائی، سنجے منجریکر

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ویرات کوہلی کو ملنے پر حیرت زدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی فتح سیدھی سادی نہیں تھی، اس نے بجث کے کئی نئے موضوعات کو جنم دے دیا۔

سنجے منجریکر کے نزدیک بھارت کو فائنل میں ویرات کوہلی کی اننگز نے نہیں بلکہ اختتامی اوورز میں بولرز کی شاندار پرفارمنس نے فتح سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جنوبی افریقا کو 30 گیندوں پر صرف 30 رنز درکار تھے جس کے بعد 7 رنز سے ٹیم کی فتح کو بولرز نے یقینی بنایا۔

سنجے منجریکر نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب جنوبی افریقہ کے میچ جیتنے کے 90 فیصد چانسز تھے۔

بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی کی فائنل میں 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز نے تو بھارت کو پریشانی میں ڈال دیا تھا، اگر مجھے موقع ملتا پلیئر آف دی میچ کے انتخاب تو وہ یقینی طور پر بولر ہوتا، ویرات کوہلی نہیں۔

بھارت کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کے آخری اوورز میں بمرا، ارشد یپ سنگھ اور پانڈیا نے شاندار بولنگ کی اور ٹیم کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں