دو فرانسیسی رافیل طیارے دوران پرواز فضا میں ٹکرا گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دو جدید ترین فوجی طیارے غیر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں عملے کے 2 افراد لاپتا ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ شمال مشرقی فرانس میں پیش آیا۔ ایک طیارے میں پائلیٹ جبکہ دوسرے طیارے میں ایک انسٹرکٹر اور ایک طالب علم پائلٹ تھا، ایک پائلیٹ محفوظ ہے جبکہ باقی افراد حادثے کے بعد سے لاپتا ہیں۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاپتا افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔فرانسیسی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں سپرسونک طیارے سینٹ ڈیزیئر ایئر بیس سے تھے۔