فریزر کینین، بی سی میں جنگل کی آگ کے باعث انخلا کی وارننگز

برٹش کولمبیا (نامہ نگار) برٹش کولمبیا کے علاقے فریزر کینین میں سیلر بار جنگل کی آگ قابو سے باہر ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد علاقوں کیلئےانخلا کی وارننگز جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ آگ ہفتے کے روز دریافت ہوئی تھی اور اب تک تقریباً 120 ہیکٹر رقبے پر پھیل چکی ہے۔ آگ ییل (Yale) اور سپزم (Spuzzum) کے درمیان واقع ڈھلوان والے علاقے میں لگی ہے، جسے زمین سے بجھانا خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اسلئےآگ بجھانے کیلئےہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

بی سی جنگل آگ سروس کے مطابق یہ آگ درجہ دو کی شدت دکھا رہی ہے، یعنی کھلی اور نظر آنے والی شعلہ نما آگ جو آہستہ آہستہ پھیلتی ہے لیکن پھر بھی خطرناک ہے۔اتوار کو آگ مشرق اور مغرب کی طرف بڑھی، تاہم شمال یا جنوب (ییل اور سپزم کی سمت) میں زیادہ پھیلاؤ نہیں ہوا۔

ییل کے رہائشی دھوئیں سے بری طرح متاثر ہیں اور کسی بھی وقت انخلا کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ کئی افراد نے اپنے ضروری کاغذات اور قیمتی سامان پہلے ہی بیگ میں رکھ لیا ہے۔فریزر وادی کے ضلعی حکام نے ییل کے شمال میں سپزم کریک روڈ تک کے علاقے کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔

سپزم کی مقامی انتظامیہ نے درج ذیل علاقوں کو براہِ راست متاثرہ قرار دیتے ہوئے انخلا کی وارننگ جاری کی ہےنمبر 1 سپزم،نمبر 1A سپزم،نمبر 9 سیڈل راک،نمبر 2 پاپسلکوا،نمبر 2B پاپسلکوا،نمبر 2A پاپسلکوا اورنمبر 6 اسکیوٹ شامل ہیں.

آگ کے باعث ریلوے لائن عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، تاہم حکام کے مطابق فی الحال دیگر بنیادی ڈھانچے کو فوری خطرہ نہیں ہے۔اس وقت برٹش کولمبیا میں مجموعی طور پر 69 فعال جنگل کی آگیں لگی ہوئی ہیں، جن میں سے 7 آگیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شروع ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں