تہران(ایجنسیاں)ایرانی پولیس کے سربراہ احمد رضا ردان نے کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران دوسروں کے ورغلانے میں شامل ہونیوالے افراد خود کو 3 دن کے اندر پولیس کے حوالے کریں تو انہیں کم سزائیں دی جائیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق چیف احمد رضا ردان نے ایران کے قومی ٹی وی کو انٹرویو میں مظاہرین کیلئے یہ خصوصی پیغام دیا کہ جن لوگوں کو دھوکہ دے کر فسادات میں شامل کیا گیا.
ان کیلئےہلکی سزائیں ممکن ہیں بشرطیکہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں۔ایرانی سیکیورٹی حکام نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران پھوٹنے والے فسادات کے سلسلے میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

