بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت نے انکشاف کیا ہے کہ سپر ہٹ فلم ’عاشقی‘ میں پاکستانی گانے چوری کرکے شامل کیے گئے تھے۔
للیت پنڈت نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ندیم اور شرَون نے بہت سے پاکستانی گانے چرائے اور یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ندیم دبئی جاتے تھے وہاں سے پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے اور بھارت پہنچنے کے بعد شرَون ان گانوں کو ری پروڈیوس کرلیتے تھے۔
للیت پنڈت نے بتایا کہ ندیم اور شرَون نے پاکستانی گانوں کی صرف موسیقی ہی نہیں بلکہ شاعری بھی کاپی کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے بھی انگلش گانوں کے کچھ حصّے بالی ووڈ کے گانوں میں استعمال کیے ہیں لیکن ان گانوں میں موسیقی ہمیشہ میرے ساتھہ جیتن ہمیشہ خود ترتب دیتے ہیں۔