فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے مریض بن کر فیس ادا کرکے لیڈی ڈاکٹر کو کلینک کے اندر لوٹ لیا۔ ملزمان ساڑھے 5 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دو ڈاکو مریض بن کر ستیانہ روڈ پر واقع میڈیکل کمپلیکس آئے، کاؤنٹر پر اسکن اسپیشلسٹ کو چیک اپ کروانے کی فیس دے کر کمرے میں گئے اور لیڈی ڈاکٹر کو باندھ کر اس کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزمان کو کلینک میں آتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔