فیفا کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بن گۓ

لاہور : پی ایف ایف الیکٹورل کانگریس کے اجلاس میں سید محسن گیلانی سخت مقابلے کے بعد صدر منتخب ہوگۓ۔ صدر کی نشست پر سید محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ نو منتخب صدر سید محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔ سید محسن گیلانی کا پاکستان فٹبال کی ڈویلپمنٹ میں اہم کردار رہا ہے جس میں فیفا ڈویلپمنٹ آفیسر کی حیثیت سے گول پراجیکٹ کی تکمیل اہم ترین ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدور کی نشستوں پر تین امید وار نوید اسلم، ذکاء اللہ اور محمد علی کامیاب قرار پاۓ۔ نوید اسلم 14 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ ذکاء اللہ اور محمد علی 13، 13 ووٹ لے کے دوسرے اور تیسرے نائب صدر منتخب ہوۓ۔ نائب صدر کے امیدواروں کی کل تعداد 15 تھی جن میں میں عابد حسین، علی بحر، عشرت فاطمہ، جواد احمد ڈوگر، خواجہ سلطان عزیز، محمد علی، محمد اعظم خان، محمد اسرار، مجتبیٰ حیدر، نوید اسلم خان لودھی، راجہ عامر خان، سردار میر یعقوب علی شاہ، شاہد حسین، شکیل احمد اور ذکاء اللہ شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں