قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی خضدارسکول بس دھماکے مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ خضدار، بلوچستان میں اسکول کی بس پر ہونے والے بے رحمانہ اور ناقابلِ تصور حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بےگناہ بچوں کا قتل سمجھ سے باہر ہے، ہم ان خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ کوئی بھی بچہ اسکول جانے سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، ہم پاکستان میں اس تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے والوں کیساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں