قاتلانہ حملے میں زخمی زینب جمیل اسپتال سے گھر منتقل، بچوں کے ہمراہ عید کی تصویر شیئر

دینِ اسلام کی خاطر شوبز کی چکا چوند روشنیوں کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل اسپتال سے گھر منتقل ہو گئیں۔اداکارہ نے گزشتہ روز عید کے پہلے دن اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ گھر سے عید کی تصویر شیئر کی ہے۔قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بلند حوصلوں اور اللّٰہ پر یقین کا اظہار کیا ہے۔زینب جمیل نے کیپشن میں قرآنی آیت لکھی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اللّٰہ کسی جان کو اس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اُنہیں 6 گولیاں لگی تھیں۔وہ کئی ہفتے اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اپنے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔اداکارہ نے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کے بعد اپنے بیانات میں الزام عائد کیا تھا کہ یہ قاتلانہ حملہ اُن کے شوہر نے کروایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں