قومی ویمن کرکٹرز کا یومِ تشکر پر مسلح افواج اور شہداء کو خراجِ عقیدت

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے یومِ تشکر جوش و خروش سے مناتے ہوئے بہادر مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی اور شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

قومی ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل نشینل بینک اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں منعقدہ خصوصی دعائیہ تقاریب میں چیلنجرز، اسٹارز، اسٹرائیکرز اور انوینسبلز کی ٹیموں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، اور ان کی عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں یاد کیا۔

ویمن پلیئرز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا“پوری قوم آج بھی اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور ہم ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔”

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویمن کرکٹ سے وابستہ تمام حلقوں نے اس جذبۂ یکجہتی کو سراہا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی ہی نہیں، بلکہ ملی شعور اور جذبۂ حب الوطنی کے امین بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں