بنگلادیش سے ون ڈے سیریز کیلئے قیادت مل گئی، ورلڈ کپ میں کارکردگی پربابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا کی محسن نقوی سے ملاقات،ورلڈ کپ میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش سے سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کے خلاف سیریز کیلئے شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ قومی ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب،بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نواز کو ڈراپ کردیاگیا ہے۔
15 رکنی سکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11سے 15مارچ ڈھاکا میں ہوگی۔ قبل ازیں شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالہ سے اپنی رپورٹ پیش کی۔

