لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد کو 20 سال قید کی سزا سنا دی

لاہور(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 لاہور نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سناتے ہوئے اس کی تمام جائیداد ریاست کے حق میں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ دھماکا خیز مواد ایکٹ 1908 کی دفعہ 4 کے تحت ملزم کو 10 سال قیدِ بامشقت اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا دی جاتی ہے، جبکہ دفعہ 5 کے تحت مزید 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

“پراسیکیوشن کے دلائل”
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عثمان عرف عبدالرحمٰن سابق بھارتی شہری ہے جو اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے۔ اس کے قبضے سے دھماکا خیز بارودی مواد برآمد ہوا تھا جس کے بعد لاہور سی ٹی ڈی نے 2024 میں اس کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے شواہد اور پراسیکیوشن کے دلائل کی بنیاد پر مجرم کو 20 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا سنائی۔

اپنا تبصرہ لکھیں