لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والے تینوں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے کرول گھاٹی کے قریب لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کی غرض سے فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ملزمان کو ساہیوال اور ناروال سے گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی تھی، جبکہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے اپنا الگ گینگ بنا لیا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

