جونیئر نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیڈل فیدریشن کے صدر محمد متین تھے۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں بانچ لاکھ کے کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نائب صدور دانش احمد اور ریحان الدین سید، سی ای او مدثر رزاق، سفینہ دانش، جعفر ہاشم کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
آخری روز چار مختلف کیٹیگریز کے سنسنی خیز فائنلز کھیلے گئے، چیمپئن شپ میں تین کیٹیگریز میں سندھ جبکہ ایک کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جونیئر نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 2026 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے منعقد ہوئے۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور پیڈل ایشیا سے الحاق شدھ اور سندھ پیڈل ایسوی ایشن اور پیڈل ورس کے تعاون سے پیڈل ورس میں منعقد ہوئی جس میں بوائز انڈر 18 کیٹیگری میں سندھ لیجینڈ کے آیان سعید اور عبدلرافع نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا۔

انڈر 16 کیٹیگری میں بھی سندھ نیم نیٹ کے معیز اللہ والا اور عاشر اللہ والا نے دو صفر سے فتح حاصل کی۔ انڈر 14 کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے طارق رفیع اور محمد وقاص نے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ٹائٹل جیت لیا، انڈر 12 کیٹیگری میں محمد ایش اور محمد اذان نے ٹرافی اپنے نام کی۔تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 50 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ 100 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے۔

چیمپئن شپ کے آرگنائزر اور صفینہ دانش نے بتایا کہ پاکستان پیڈل فیدریشن گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بین الاقوامی سطح پرکھیلنے کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

