لاہور ٹیسٹ کا دوسرے روز بھی پاکستان کے نام

جنوبی افریقہ کے 6 وکٹوں پر 216 رنز، پاکستان کو 162 رنز کی سبقت حاصل

دوسرے روز قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ، جنوبی افریقن باؤلر سینورن موتھوسمی کی 6 وکٹیں

قذافی سٹیڈیم میں جاری لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 216رنز بنالئے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کو 162 رنز کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز 313 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگ کا دوبارہ آغاذ کیا۔محمدرضوان اور سلمان آغا نے قدرے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوۓ پاکستانی سکور میں اچھا اضافہ کیا جب پاکستان کا سکور 362 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان اپنے کل کے سکور 62 رنز میں 13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 75 رنز پر موتھوسمی کی گیند پر وکٹ کیپر ویرینی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ۔ان کے بعد بقیہ کھلاڑی ریت کی دیوار ثابت ہوۓ ساجد خان صفر، نعمان علی صفر،شاہین آفریدی سات رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ سلمان آغا اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے وہ 93 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ یوں پاکستان کی پوری ٹیم لنچ بریک سے قبل 378 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے اپنی اننگ کا آغاذ کیا اور دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 216 رنز بناۓ اور اس کی 6 وکٹیں گریں۔جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا آغاذ بھی کچھ اچھا نہیں رہا۔پہلی وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب اوپننگ کھلاڑی کپتان ایڈن ِمارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ دوسری وکٹ 80 کے مجموعی سکور پرگری جب ویان ملڈر17 رنزبنا کر نعمان علی کی گیند پرمحمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ۔چاۓ کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا سکور 112 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔چاۓ کے وقفے کے بعد کھیل جب شروع ہوا تو ریان ریکلٹن اور ٹونی ڈی زورزی نے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی دونوں 174 کے مجموعی سکور پر ریان ریکلٹن سلمان آغا کی گیند پر سلپ میں کھڑے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ انہوں نے 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،ریان ریکلٹن اور ٹونی ڈی زورزی کی پارٹنرشپ میں 94 رنز بنے۔ٹرسٹن سٹبز نے 8 رنز بناۓ،ڈیوالڈ بریوس صفر پر آؤٹ ہوۓ۔کیلی ویرینی 2 رنز بنا سکے،
ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینورن موتھوسمی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ نعمان علی نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ جنوبی افریقہ کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوۓ 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جبکہ ساجد علی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کو پہلی اننگ میں 162 رنز کی برتری حاصل ہے۔میچ میں فیلڈ امپائرز کرس برائن اور روڈ ٹکر ہیں جبکہ ٹی وی امپائر شرف الدولہ ہیں،میچ کے آفیشلز سکوررز اظہر حسین، محمد عارف،اور میڈیا سکوررز نجم السعید اور ظہور عالم ہیں اور میچ ریفری رنجھن مدوگالے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں