لاہور پریس کلب انتخابات: جرنلسٹس پینل نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور پریس کلب کے آئندہ سالانہ انتخابات کے سلسلے میں جرنلسٹس پینل نے اپنے امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے۔ جرنلسٹس پینل نے صدر کے عہدے کیلئے ارشد انصاری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے سلمان قریشی میدان میں ہوں گے۔

نائب صدر کے عہدے کیلئے مدثرتتلہ اورنائب صدر خاتون نشست کیلئےمدیحہ الماس جرنلسٹس پینل کے امیدوار ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری کیلئےعمران شیخ اور فنانس سیکرٹری کیلئے سالک نواز کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

گورننگ باڈی کی نشستوں کیلئےجرنلسٹس پینل نےالفت مغل، اسد گڈو، خواجہ سرمدسعید، سجاد کاظمی، کامران خان، ظہیر عباس، رابعہ عظمت، احمد رضا اور ریاض ٹاک کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اقلیتی نشست پر آشر جون جرنلسٹس پینل کے امیدوار ہوں گے۔

جرنلسٹس پینل کی فہرست سامنے آنے کے بعد لاہور پریس کلب کے انتخابی ماحول میں مزید گہماگہمی متوقع ہے، جبکہ مختلف پینلز کی جانب سے انتخابی مہم تیز کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔