لاہور(وقائع نگارخصوصی)لاہور پریس کلب کے سال 2026 کے انتخابات کیلئے گرینڈ الائنس نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ گرینڈ الائنس کی جانب سے صدر کے عہدے کیلئے اعظم چوہدری امیدوار ہوں گے جبکہ سینئر نائب صدر کیلئے صائمہ نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔

نائب صدر کے عہدے پر ناصر ہ عتیق اور نائب صدر (خصوصی نشست) کیلئے ثمینہ پاشا گرینڈ الائنس کی امیدوار ہوں گی۔ سیکرٹری کے عہدے کیلئےعبدالمجیدساجد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر رانا اکرم اور فنانس سیکرٹری کیلئےحسنین چوہدری کو گرینڈ الائنس کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
گرینڈ الائنس کی امیدواروں کی فہرست سامنے آنے کے بعد لاہور پریس کلب کے انتخابی ماحول میں مقابلے کی فضا مزید گرم ہوگئی ہے، جبکہ مختلف پینلز کی جانب سے انتخابی مہم تیز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

