لاہور پریس کلب اور این ڈبلیو جے فورم کی لیجنڈ صحافی فرح وڑائچ کےاعزازمیں‌تقریب

لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور پریس کلب اور نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم نے صدر فرزانہ چوہدری کی قیادت میں ایک شام لیجنڈ صحافی فرح وڑائچ کےنام سے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں منائی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو ثنا سے ہوا۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے فرح واڑیچ کو گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا جبکہ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نےشیلڈ پیش کی۔

فرح واڑئچ کی صحافتی خدمات اور ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نویداحمدوڑائچ ،امتیاز عالم، انجم رشید، پرویز بشیر، خالد فاروقی، میاں سیف الرحمن ، رئیس انصاری، عبد الرحمٰن جامی۔ سہیل اشرف، امینہ عنبرین اور گل فرزانہ ، سعدیہ صلاح الدین، سعدیہ قریشی، فرح ہاشمی، فرزانہ چوہدری ، رفیعہ ناہید اکرام اور گلناز نواب کے نام شامل ہیں۔

فرح وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے میں شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں لاہور پریس کلب کا کہ جنہوں نے یہ تقریب منعقد کی اور جنہوں نے میرے لیے اتنے اچھے الفاظ استعمال کیے۔ میں آپ سب لوگوں کا شکر، بہت شکر ادا کرتی ہوں، بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اور میرے لیے یہ سب سے زیادہ، میری اچیومنٹس ایک سائیڈ پر، لیکن میرے کولیگز کا میرے ساتھ کھڑا ہونا، میرے لیے آج یہاں آنا، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

یہاں آنے کابہت شکریہ۔ ابھی یہاں پر بات ہو رہی تھی کیرئیر کی۔ انجم رشید نے بھی، امتیاز عالم نے بھی، پرویز بشیر، سبھی نے جنگ کے نیوز روم کا ایک نقشہ کھینچا۔ تو میں بھی اپنے سارے جو میری کولیگز بیٹھی ہیں، میں ان کے ساتھ کچھ چیزیں شیئر کروں گی کہ جب ہم نے، میں نے جنگ کے نیوز روم میں قدم رکھا تو ہمیں جو اوور آل انوائرمنٹ بہت اچھی ملا۔ہم سب یہاں بلکل گھرجیسے ماحول میں‌کام کرتے تھے اور قدم قدم پر ایک دوسرے سے مشورہ کرتے .کسی خبرمیں‌ایک دوسرے کی رائے درکارہوتی توبلکل ہچکچاہٹ‌کامظاہرہ نہیں ہوتاتھا.یہ سب اپنے اخبارکیلئے کرتے کہ کل ہم سب سے اپ ڈیٹ ہوں.

امتیازعالم نے کہا پاکستان میں بہت خواتین لیڈر رہیں، جیسے ہیرلڈ کی تھیں، فوزیہ تھیں، جیسے نسیم تھیں، اور ڈاکٹر عطیہ روفی تھیں۔ لیکن انہیں میں نے ایک خاتون لیڈر اور وہ بھی کسی جگہ پر اور مجھے آگے کی لفظ استعمال کرنے کی اجازت دیں، کہ میں فرح کوان سب کولیڈرمانتاہوں۔

سینئر صحافی فرح وڑائچ ایک اصولی اور عملی صحافت کا درخشاں ستارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سب ایڈیٹر سے کیا اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر وہ پاکستان کے ایک بڑے اشاعتی ادارے روزنامہ جنگ کی پہلی خاتون چیف نیوز ایڈیٹر بنی۔ نیوز روم جہاں مردوں کی ہمیشہ سے بالادستی رہی اخبار کے اس شعبے میں فرح وڑائچ کا نام امتیازی رکھتا ہے جس اعتراف انکے ساتھ کام کرنے والے تمام سینئرز صحافی ساتھیوں نے اپنے اپنے خطاب میں کیا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فرح واڑئچ کام کام نوجوان صحافی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

تقریب میں فرح واڑئچ کے خاندان ، کلاس فیلوز اور آفوش کلب کے جی ایم محمد اکرم خان نیازی نے خصوصی شرکت کی۔منتظمین میں صدر فرزانہ چوہدری، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار ، سنیئر نائب صدر کنول نسیم، نائب صدور مبشرہ سلطان اور ازکی مقصود، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ، انفارمیشن سیکرٹری نبیلہ اکبر، زاہدہ پروین شامل تھیں۔

تقریب میں سینئر و جونیئر مرد و خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں تمثیلہ چشتی، عطیہ زیدی ، مصباح چوہدری، لبنیٰ خان، عنبرین فاطمہ، صوفیہ یزدانی ، زبیدہ انور خان، نعمانہ یاسین، نائلہ صاحبہ، صائمہ نذیر، میمونہ صدیقہ ، شاہین راشد، عافیہ مقبول جہانگیر، عینی باجوہ، عائشہ تحسین ، میمونہ صدیقہ، فوزیہ سلطانہ، مبشرہ انور، مائرہ ہاشمی جبکہ مرد صحافیوں میں سعید اختر، نواز طاہر، صلاح الدین بٹ، قاسم رضا، سید بدر سعید، عمران شیخ، محمد شہزاد ،ایم ظہیر، جمیل ظفر ،طارق واڑئچ و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں