لاہور پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئےاجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ پبلیکیشن کمیٹی کے سربراہ، سینئر صحافی رائے حسنین طاہر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ، کونسل ممبر را نا محمد شہزاد، طلال اشتیاق اور محسن علی نے شرکت کی جبکہ سینئر کونسل ممبر وسیم فاروق شاہد اور عامر سلامت آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔

“اجلاس میں اراکین کمیٹی نے درج ذیل تجاویز پیش کیں”

کلب کا ڈیجیٹل ٹیلی ویژن قائم کیا جائیگاجس پر چلنے والے پروگرامز سمیت دیگر ایس او پیز مرتب کیے جائینگے۔
صحافیوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا جو اعلی تعلیمی ادارے سے منسلک ہوگا۔
ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن میں سینئر صحافی اور اعلی تعلیمی اداروں کے شعبہ صحافت سے وابستہ پروفیسروں کی خصوصی لیکچرز شامل ہوں گے۔
فوٹو جرنلسٹس اور وہ صحافی جو فوٹوگرافی کے شوقین ہیں، ان کے فن پاروں کی نمائش کرائی جائیگی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رائے حسنین طاہر نے کہا کہ یہ اقدامات لاہور پریس کلب کو جدید اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔