پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاہور کے تاریخی جلسے سے مخالفوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک بار پھر قوم نے بانی پی ٹی آئی سے لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جوش و جذبے سے لاہور کے جلسہ میں شرکت کی۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی سمیت پورے ملک کے عوام کا ایک ہی لیڈر ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس قوم کے لیے جو قربانی دی ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days