لاہور: گھر سے باپ اور دو بیٹوں کی20 روز پرانی لاشیں برآمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع ایک ہاؤسنگ کالونی کے گھر سے باپ اور دو بیٹوں کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں افراد کو قتل کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق محلہ داروں نے گھر سے بدبو آنے پر اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے اندر تین لاشیں پڑی تھیں۔ مقتولین کی شناخت 65 سالہ نعمان، 35 سالہ کامران اور 30 سالہ عمران کے نام سے ہوئی، تینوں آپس میں باپ بیٹے تھے۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔