تل ابیب (نمائندہ خصوصی) لبنان سے کیے گئے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ واقعے میں دو اسرائیلی زخمی ہو گئے۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا اسے مناسب سمجھیں گے۔
گیدیون سار کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل مل کر کرینگے تاہم اسرائیل ایران کے ساتھ لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کر دیا گیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

