لندن(ایجنسیاں) موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سرگرم سوئیڈش کارکن گریٹا تھنبرگ کو لندن میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے اور ان کی مارچ تک ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گریٹا تھنبرگ فلسطین ایکشن کی حمایت میں مظاہرہ کر رہی تھیں۔ برطانیہ نے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گریٹا کی گرفتاری ٹیرر ازم ایکٹ کے تحت عمل میں آئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو سینٹرل لندن میں مظاہرے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا اور مارچ تک ان کی ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

