مشرقی لندن کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، جس میں 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 225 فائر فائٹرز کی آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جائے وقوع پر 40 سے زائد فائر انجن موجود ہیں۔لندن ایمبولینس سروس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ عمارت سے 2 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔لندن فائر بریگیڈ نے مشرقی لندن کی عمارت میں آگ لگنے کو بڑا واقعہ قرار دے دیا۔