لندن:اداکارہ حریم فاروق کی شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کیلے فنڈرائزنگ تقریب میں شرکت

پاکستان کی مشہور ٹی وی ڈرامہ ایکٹر حریم فاروق نے دورہ برطانیہ کے دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے اورسیز کے جزبے کو سراہا انکا کہنا تھا کہ دلی خوشی ہوتی ہے جب لوگ شوکت خانم کو سپورٹ کرنے کیلئے آتے ہیں.

حریم فاروق نے بتایاکہ آج وہ یہاں شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈرائزنگ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی ہیں.انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں‌کے لوگوں کاجذبہ قابل قدرہے.بہت زبردست پروگرام ہواایڈنبراسے لندن تک برمنگھم سے مانچسٹربہت اچھارسپانس ملا ہے.

لوگ جس جذبے سے جس پیارسے شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے آتے ہیں‌وہ جذبہ واقعی متاثرکن ہے.امیدکرتی ہوں شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی بہت جلد مکمل ہوجائیگا.

اپنا تبصرہ لکھیں