لیبیا سے غیر قانونی مہاجرین کو لے کر اٹلی جانے والی ایک اور کشتی کو حادثہ، متعدد ہلاک

لیبیا سے نکلنے والی ایک اور کشتی ڈوب گئی .جس کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 18 کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔لیبیا سے غیر قانونی مہاجرین کو لے کر اٹلی جانے والی ایک اور کشتی کھلے سمندر میں زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی .ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کشتی پہ بھی سو سے زائد غیرقانونی مہاجرین سوار تھے .

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ واقعہ گزشتہ روز مشرقی یونان کے جزیرے روڈز کے قریب پیش آیا۔یونانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز رفتار کشتی بحری جہاز سے بچنے کے لیے خطرناک طریقے سے چل رہی تھی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گئی، کشتی الٹنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ابھی تک بس88 مہاجرین کو بچایا گیا ہے اور پندرہ سے زائد سمندر میں لاپتہ ہیں .ڈوبنے والوں کی قومیت ابھی تک پتہ نہیں چل سکی .بچ جانے والوں کو لیبیا کوسٹ گارڈز واپس لیبیا لے گئی .ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا بڑا حادثہ تھا مگر دن کی روشنی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں