لیجنڈ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

کراچی(نامہ نگار)پاکستان کے معروف مارشل آرٹ لیجنڈ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی کراچی میں داخل کیا گیا ہے۔

اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کی شکایت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر ہنگامی علاج فراہم کیا۔

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ ایتھلیٹ کی طبیعت میں بہتری آنے کےبعد انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔گرینڈ ماسٹر اشرف طویل عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں کچھ ماہ پہلے دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں