لیسکوہماری ماں ہے, ارشد ندیم نے بیٹا ہونے کا حق ادا کردیا:سی ای او انجینئرمحمد رمضان بٹ

چیف ایگزیکٹولیسکو نے ارشد ندیم کو پاکستان اورلیسکوکا اثاثہ قرار دیا اورخودائرپورٹ آکرکھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا

لاہور:لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے قابل فخر کھلاڑی ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے خود لاہور ائرپورٹ پر چیمپئن کھلاڑی کا والہانہ استقبال کرکے کھیلوں کی اہمیت اجاگر کی جو دیگر اداروں کے سربراہان کیلئے بھی ایک مثال ہے۔ ارشدندیم ائرپورٹ سے باہر نکلے تو انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ساتھی کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ لیسکو کے کھلاڑیوں کے ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ائرپورٹ کی فضاء گونج اٹھی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا لیسکوہماری ماں ہے اورارشدندیم نے اس کا بیٹا ہونے کا حق ادا کردیا۔انہوں نے کہاارشد ندیم پاکستان اور لیسکو کا اثاثہ ہیں جس نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔قوم کے سپوکولیسکوکی جانب سے ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی لیسکو سے وابستگی پر ہم سب کو نازہے دیگر کھلاڑی بھی ان کی طرح محنت کرکے عالمی سطح پر پاکستان اور لیسکو کا نام روشن کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں