لیونل میسی کی سالگرہ: فیفا کی عارف لوہار کے گانے کے ساتھ مبارکباد

فٹبال کی دنیا کے شہنشاہ لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کے مشہورِ زمانہ گانے ‘آ تینوں موج کراواں’ کے ساتھ لیونل میسی کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کرکے یادگار بنادیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ اور پاکستانی لوک فنکار عارف لوہار ایک ساتھ شہ سرخیوں کا حصہ بن رہے ہیں، فیفا نے اپنے آفیشل پیج پر لیونل میسی کی ویڈیو شیئر کی جس میں عارف لوہار کا وائرل گانا ‘آ تینوں موج کراواں’ لگا ہوا تھا۔فیفا نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی 37ویں سالگرہ پر اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میسی کے ورلڈکپ میں فٹ بال کھیلتے ہوئے کی مختلف ویڈیو کلپس شامل تھیں۔فیفا آفیشل کی جانب سے جاری ویڈیو میسی کے مداحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنی وہیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے عارف لوہار اور فٹبال کے شائقین کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروا گئی۔فیفا کی جانب سے جاری ویڈیو میں پاکستان لوک گلوکار عارف لوہار کا سب سے مشہور گانا ‘آ تینوں موج کراواں’ لگایا گیا جس نے ویڈیو کو مزید دلچسپ اورسوشل میڈیا پر وائرل کردیا.پوسٹ کے کیپشن میں بھی اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے ‘میسی کا جادو’ لکھا گیا جو پاکستانیوں کو مزید متوجہ کرگیا۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر کمنٹس پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ہیں جو عارف لوہار کا گانا سن کر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں