مانچسٹر میں بین المذاہب افطار ڈنر،ڈاکٹر محمد فیصل کا کمیونٹی اتحاد پر زور

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے معروف پاکستانی تاجر ہارون افضال کتّانہ کی میزبانی میں مانچسٹر میں منعقدہ بین المذاہب افطار ڈنر میں شرکت کی۔

افطار ڈنر میں برطانیہ کی سابق ڈپٹی پرائم منسٹر انجیلا رینر، لارڈ واجد خان، پارلیمنٹ ارکان یاسمین قریشی، افضال خان، ناز شاہ، او پی ایف بورڈ کے چیئرمین سید قمر رضا، مانچسٹر کونسل کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

ہائی کمشنر نے رمضان کے مقدس مہینے میں خیراتی سرگرمیوں کیلئے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام کمیونٹی کو قریب لاتے ہیں اور اتحاد و یکجہتی کا ذریعہ ہیں۔اس کے علاوہ، ڈاکٹر محمد فیصل نے مانچسٹر سینٹرل مسجد وکٹوریا پارک کا بھی دورہ کیا تاکہ حالیہ واقعے کے بعد مقامی مسلم کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔