ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کی نئی تعینات کردہ سفیر ڈاکٹر اروشا کورے نے حال ہی میں ابوظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا دوطرفہ تعلقات، سفارتی تعاون، اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، تعلیمی، ثقافتی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ڈاکٹر اروشا کورے کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئےمکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ ملاقات پاک سری لنکا دیرینہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور خلیجی خطے میں دونوں ممالک کے فعال کردار کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

