مجھے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ہے پھر آیوشمان کھرانا:نرگس فخری

ممبئی: امریکی نژاد معروف بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اُن اداکاروں کے ناموں سے پردہ اٹھا دیا جن کے ساتھ وہ اسکرین شیئر کرنے کی خواہاں ہیں۔نرگس فخری اپنے فلمی کیریئر میں کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ ان کی پہلی فلم ’راک اسٹار‘ (2011) تھی جس میں اداکار رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اپنے بالی وڈ ڈیبیو کے بعد انہوں نے جان ابراہم، ورون دھون اور بہت سے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔حالیہ انٹرویو میں نرگس فخری نے بتایا کہ سب سے پہلے تو مجھے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ہے کیونکہ وہ سیٹ پر کافی پُرجوش رہتے ہیں، ان کے ساتھ پیریڈ ڈرامہ کرنے کی خواہش ہے۔

نرگس فخری نے کہا کہ آیوشمان کھرانا ایسے اداکار ہیں جن کی صلاحیت سے کافی متاثر ہوئی، انہوں نے اسکرپٹ کے بہترین انتخاب کے ساتھ انڈسٹری میں ایک مقام حاصل کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے راجکمار راؤ کی سادگی اور بے تکلفی پسند ہے، جب بھی وہ اسکرین پر آتے ہیں تو واقعی خاص لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکی کوشل بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر سکوں تو مجھے بہت خوش ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں