پاکستانی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے اپنی شادی کے معاملات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔2011ء میں شوبز انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی 31 سالہ اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔مداحوں اور فالوورز کو ماورہ کے ہونے والے دولہے اور شادی میں بے حد دلچسپی ہے، یہی وجہ ہے کہ اداکارہ سے ہر انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال ضرور کیا جاتا ہے۔اس موضوع سے متعلق ہردلعزیز اداکارہ ماورہ حسین نے اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کی ہے۔بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی دلچسپ اسٹوری میں مداحوں کو بتایا ہے کہ ’مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، شادی کا مقام طے ہو چکا ہے، ہم سب تیار ہیں، اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘لالی ووڈ فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کی اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days