محسن نقوی کرکٹ کے بعد ہاکی کے بھی مسیحا بن گئے

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات آسٹریلیا میں نارواسلوک پر افسوس کا اظہار
حوصلہ افزائی کے ساتھ دس دس لاکھ کا چیک بھی دیا، کھلاڑی چئیرمین پی سی بی کے مشکور
پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے کسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات بارے آگاہ کیا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاکی پلئیرز کو ہر طرح اکاموڈیٹ کریں گے جبکہ ہاکی کے معاملات کو سٹریم لائن کرنے میں بھی پورا تعاون کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹکٹس۔ کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات اور ہاکی پلئیرز کے لئے جمعہ سے کیمپ لگانے اور رات تک ہاکی پلئیرز کے تربیتی کیمپ کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج معالجہ بھی فوری طور پر پی سی بی سے کرانے کی ہدایت کی کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہےکسی بھی صورت وطن کے وقار پر حرف نہیں آنے دیں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ 10 ۔ 10 لاکھ روپے کے چیک بھی کھلاڑیوں کو دیئے۔ ہاکی پلئیرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔