’محمد‘ نہ صرف اسلامی ممالک کا پسندیدہ نام ہے بلکہ اس نام کی مقبولیت انگلینڈ اور ویلس میں بھی سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔
ملکی محکمہ شماریات نے بتایا کہ برطانیہ میں ’’محمد‘‘مقبول ترین نام ہے، سال 2023 میں 4600 بچوں کا نام ’’محمد‘‘ رجسٹرڈ کیا گیا، محمد نام 2016 سے دس سرفہرست ناموں میں آرہا تھا، گذشتہ سالوں میں ’نوح‘ Noah مقبول نام رہا تھا۔
انگلینڈ اور ویلز سے تعلق رکھنے والے والدین نے پچھلے سال یعنی 2023 میں نومولود لڑکوں کا نام رکھنے کیلئے سب سے زیادہ ’محمد‘ نام کا انتخاب کیا۔
نرطانوی محکمہ شماریات نے حال ہی میں ناموں کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا جس کے مطابق محمد انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کیلئے مقبول ترین نام ہے، تمام نومولود لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی مجموعی فہرست میں محمد نام سب سے اوپر ہے۔
اعداو شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ کے 9 میں سے 4 یجنز میں لڑکوں کیلئےوالدین نے جو نام سب سے زیادہ پسند کی وہ محمد تھا جبکہ میں یہ 63 واں مقبول ترین نام رہا۔
مجموعی طور پر 2023 میں 4600 سے زائد لڑکوں کا نام محمد کے طور پر رجسٹر کرایا گیا اور اس طرح اس نے نوح کو پیچھے چھوڑ دیا، 4382 بچوں کا نام نوح رکھا گیا۔
شاہی نام جیسے جارج، ہیری، آرچی اور شیرولیٹ کی مقبولیت میں حالیہ برسوں کے دوران کمی آئی اور یہ رجحان 2023 میں بھی برقرار رہا جبکہ والدین نے ان ناموں کو رکھنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لی۔