مخالفین کومعلوم ہے اگر جوہری عنصر استعمال کیا تو انجام کیا ہوگا: پیوٹن

ماسکو( غیر ملکی خبر رساں ادارے) روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ مخالفین بخوبی جانتے ہیں کہ اگر جوہری عنصر استعمال کیا گیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔

روسی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں کے ذریعے یوکرین امن عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کارروائیوں میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں، انہیں اس پر پچھتاوا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ توانائی اور دیگر اسٹریٹجک تنصیبات کے دفاع کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی اور دفاعی شعبوں سے متعلق خفیہ معلومات کا تحفظ قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔