مدینہ منورہ(ایجنسیاں)مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بارش کے بعد مسجد نبویؐ کے گنبد خضریٰ پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔
اس موقع پر موجود زائرین نے خدا کا شکر ادا کیا۔ مدینے میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

