سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں جمعہ کو شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔مدینہ میں جمعہ کی موسلا دھار بارش سے جبلِ احد اور حرم کے پہاڑی علاقوں میں برساتی ریلے بہہ نکلے۔جمعہ کو آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا۔جبلِ احد سے آنے والے برساتی ریلے سے گلیوں میں کھڑی گاڑیاں بہہ گئیں۔شدید بارش کے باعث مدینہ شہر کا رنگ روڈ 5 سے 6 گھنٹے بند رہا۔