مراکش میں خوفناک کار حادثے میں پانچ اسرائیلی ہلاک

رباط: مراکش میں ایک خوفناک کار حادثے کے نتیجے میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔جمعہ کی صبح جنوب مشرقی مراکش کے سیاحتی شہر ورزازات کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ اسرائیلی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی ’زاکا‘ ریسکیو یونٹ کی رپورٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان میں سے دو کے پاس فرانسیسی شہریت ہے، جب کہ ڈرائیور اسرائیلی تھا، ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک بڑے گروپ کے ساتھ مراکش گئے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور تمام مسافر موقع ہی پر ہلاک ہو گئے، مراکش کے حکام مرنے والوں کی شناخت اور لاشوں کو پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اسرائیل ٹائمز نے ہلاک شدگان کی شناخت جاری کی ہے، جن میں دو آپس میں بھائی ہیں۔

اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے اطلاع دی کہ ہلاک ہونے والے پانچوں افراد صفد شہر میں ’بریسلاو ہاسیڈک‘ فرقے کے پیروکار تھے، اور وہ زگورا شہر میں مراکشی یہودیوں کی عبادت گاہوں کا دورہ کر رہے تھے۔الصفد کے میئر نے کہا کہ ’’ہم وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اس واقعے کے حوالے سے سرکاری حکام ہمیں باقاعدہ اپ ڈیٹس فراہم کررہے ہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ لکھیں