مراکش کی کنزہ لیلیٰ مصنوعی ذہانت کی پہلی ملکۂ حسن منتخب

مصنوعی ذہانت کی مدد سے کمپیوٹر پر تیار کی گئی دنیا کی پہلی مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس خاتون کا ٹائٹل مراکش کی کنزہ لیلیٰ نے جیت لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا بھر کی 1500 دیگر امیدوار بھی شریک تھیں۔

مقابلہ جیتنے والی کنزہ لیلیٰ کے تخلیق کار کو 13 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فیصلہ کرنے والی جیوری کے ارکان کا کہنا تھا کہ انہیں کنزہ کی پُر کشش شخصیت اور مصنوعی ذہانت سے تیاری میں استعمال کی گئی جدید ٹکنالوجی پسند آئی۔

مصنوعی ذہانت کی ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے کے بعد کنزہ لیلیٰ کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی کہ میں مِس آرٹیفشل انٹیلی جنس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی اس شاندار خوشی میں آپ لوگوں کو شریک کر رہی ہوں۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ میں ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو اس منفرد تجربے میں میرے ساتھ کھڑا ہوا اور اس نے مجھے سپورٹ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنزہ لیلیٰ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 644 ہے۔

مصنوعی ذہانت کی جدید ٹکنالوجی کے ذریعے کنزہ کو ویڈیو کلپس میں 7 مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے کی صلاحیت والا فرد دکھایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور پرتگال کی مِس اے آئی مقابلے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں