مرد اداکاروں کوبچوں کی پیدائش کےلیے حمل اور انھیں پالنے پوسنے کی فکر نہیں ہوتی:میناکشی ششادری

ماضی کی بالی ووڈ معروف ہیروئن میناکشی ششادری نے اپنے کیریئر کے دوران اس عہد کے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے خواتین اداکاراؤں کے مرد ہم عصروں کے مقابلے میں مختصر دورانیے کے کیریئر پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مرد اداکاروں جیسے امیتابھ بچن اور دھرمیندر کو بچوں کی پیدائش کےلیے حمل اور انھیں پالنے پوسنے کی فکر نہیں ہوتی۔

1990 کی فلم گھائل میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی 61 سالہ میناکشی ششادری نے مزید کہا کہ اسی لیے مرد طویل عرصے تک کام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا اب تک دھرمیندر، جیتندرا اور امیتابھ بچن کام کر رہے ہیں، ایک اور وجہ مردوں کو گھریلو فرائض انجام نہیں دینے پڑتے، اسی لیے وہ مکمل طور پر خود کو اپنے کیریئر کےلیے وقف کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ میناکشی ششادری نے اپنا بالی ووڈ کیریئر فلم پینٹر بابو (1983) سے شروع کیا، تاہم انھوں نے شہرت سبھاش گھئی کی رومانوی و ایکشن فلم ہیرو سے حاصل کی جس میں انکے مدمقابل جیکی شیروف تھے۔

اسکے علاوہ انھوں نے آندھی طوفان (1985)، میری جنگ (1985)، سواتی (1986)، دل والا (1986)، انعام دس ہزار(1987)، پریوار (1987)، شہنشاہ (1988)، آوارگی (1990)، جرم (1990)، گھر ہو تو ایسا (1990) اور ڈوئیٹ (1994) جیسی فلموں میں کام کیا، جب کہ وہ حال ہی میں گھائل ونس اگین میں نظر آئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں