مسّی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگا میں ممتاز پاکستانی نژاد کمیونٹی رہنما مرزا نسیم بیگ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل پاکستان ٹورنٹو خلیل باجوہ، رکن پارلیمنٹ ریچی ویلڈیز (ایم پی برائے مسّی ساگا—اسٹریٹس وِل)، رکن پارلیمنٹ آئی کوندَر سنگھ گہیر (ایم پی برائے مسّی ساگا—مالٹن) اور وارڈ 10 کی کونسلر سوِن میک فین، شیرف صباوی،دیپک آنند،چودھری جاویدگجر،آصف جاویداوراشرف خان لودھی نے خصوصی شرکت کی اور مرزا نسیم بیگ کی کمیونٹی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قونصل جنرل خلیل باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرزا نسیم بیگ ایک فعال، مخلص اور بے لوث کمیونٹی لیڈر ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جب وہ پہلی مرتبہ ٹورنٹو آئے تھے تو سب سے پہلے مرزا نسیم بیگ ہی اپنی ٹیم کے ساتھ قونصلیٹ میں ملے تھے اور پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور سوشل سروسز سے متعلق ضروری تفصیلات فراہم کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی سرگرمیوں میں ان کی مسلسل موجودگی ان کی خدمتِ خلق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعزاز کا اصل حقدار مرزا نسیم بیگ اور ان کی فیملی ہے اور انٹرنیشنل کونسل آف آرٹس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

رکن پارلیمنٹ ریچی ویلڈیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا نسیم بیگ ایک غیر معمولی کمیونٹی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو کمیونٹی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرزا بیگ احمدیہ مسلم کمیونٹی کے باوقار رہنما ہیں اور وہ ان کی دوستی اور رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ Mississauga Run جیسی سرگرمیوں میں ان کی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آتی ہیں۔ ریچی ویلڈیز نے کہا کہ مسّی ساگا کی ’’شہر کی کنجی‘‘ ملنا ان کی حقیقی قیادت کا اعتراف ہے اور حاضرین کو مرزا بیگ کیلئےبھرپور تالیاں بجانے چاہیے۔
اشرف خان لودھی نے اپنے خطاب میں شکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ میں مرزانسیم بیگ کولاہورسے جانتاہوں وہاں بھی بہت سوشل ایکٹوسٹ تھے اوران کے پاس بڑاخطرناک محکمہ تھا ان کے پاس یعنی لیبرڈیپارٹمنٹ، وہاں بھی یہ سب کی مدد کیاکرتے تھے اوریہاں آکربھی انہوں نے اپنی جگہ اس محکمے میںبنالی جوبہت پریشانی میں تھا .ان کے ساتھی بھی بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں اوریہ پہلے پاکستانی ہیںجنہیں مسی ساگا کی کنجی دی گئی ہے پر”بوانئیں پتاکہ کیڑاہیگااے،لہوردیاچابیاں مک گئیاں نیں تے مرزاہن ایتھے آگئے نیے تے ہن ایتھے دی چابی مل گئی اے بڑی خشی دی گل اے تے اللہ تعالیٰ اینانوایسے طراکم کردارکھے تے میں ایندے باداجازت چاہاں گاکہ ہوربڑے مقررہون گے”.
رکن پارلیمنٹ آئی کوندَر سنگھ گہیر نے مرزا نسیم بیگ کو ایک شاندار اور بے مثال شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس عمر میں لوگ ریٹائرمنٹ اختیار کرتے ہیں، مرزا صاحب اس کے برعکس کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرزا بیگ سیاسی امیدواروں سے لے کر فوڈ بینکس تک ہر سطح پر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کمیونٹی کے ہر فرد کیلئے قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اعزاز کے ذریعے مرزا نسیم بیگ کی خدمات کا باضابطہ اعتراف کیا جارہا ہے۔
وارڈ 10 کی کونسلر سوِن میک فین نے کہا کہ وہ ریچی ویلڈیز کے ہر لفظ سے اتفاق کرتی ہیں کیونکہ مرزا بیگ نہ صرف ان کے دوست ہیں بلکہ ایک وفادار، قابلِ اعتماد اور مخلص کمیونٹی رہنما بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 26 سال سے وارڈ 10 کی خدمت کر رہی ہیں اور مرزا بیگ کی خدمات کو ہمیشہ نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Mississauga Run کی کامیابی مرزا بیگ اور ان کی فیملی کی محنت کا نتیجہ ہے کیونکہ لوگ صرف دوڑنے نہیں آتے بلکہ مرزا بیگ کی شخصیت اور خدمات کی وجہ سے شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی کنجی کا اعزاز مرزا بیگ اور ان کی آئندہ نسلوں کیلئے ایک تاریخی نشانی ہے۔
تقریب میں مقررین نے مرزا نسیم بیگ کی کمیونٹی خدمات، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کی فیملی کی معاونت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

