مسئلہ فلسطین پر بحث کے دوران سویڈش وزیرِ خارجہ ماریہ مالمر پر ٹماٹر سے حملہ

سویڈن کی پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین پر بحث کے دوران سویڈش وزیرِ خارجہ ماریہ مالمر پر ٹماٹر سے حملہ،وزیر خارجہ کو اپنے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ سے دوڑ لگانی پڑگئی۔بین الاقوامی عدالت انصاف ICJ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف سویڈن کے ووٹ نا ڈالنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کی جارہی تھی جس میں اپوزیشن سمیت حکومتی نمائندگان اپنے اپنے مؤقف بیان کررہے تھے، سویڈش وزیر خارجہ ماریہ مالمر نے مسئلہ فلسطین کو سیاسی طور پر حل کرنے کا مؤقف اختیار کیا، جوں ہی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر ختم کی اور اپنی نشت پر بیٹھنے لگیں تو سامعین کی گیلری سے کسی نے ٹماٹر اور پیاز سے بھرا یک بیگ وزیر خارجہ پر پھینکا جس پر وزیر خارجہ مالمر دوڑ لگا کر پارلیمنٹ سے باہر نکل گئیں۔

ٹماٹر سے حملہ کرنے والے افراد چیختے رہے کہ ڈرپوک بھاگ گئی، اسپیکر اسمبلی نے سیکورٹی گارڈ کو طلب کرتےہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں بحث میں خلل پیدا کرنا سویڈش قوانین میں جرم مانا جاتا ہے، مذکورہ حملے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفشیش جاری ہے کہ وہ سخت سیکیورٹی کے باوجود غیر ضروری اشیاء پارلیمنٹ کے احاطے میں کیسے لائے، سویڈش وزیر اعظم نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں