دبئی : دبئی میں مسافروں کو 2026میں ائر ٹیکسی دستیاب ہوں گی، دبئی حکام نے اعلان کردیا.حکام کےمطابق دبئی میں ائر ٹیکسی کے ابتدائی طور پر چار اسٹاپ ہوں گے. دبئی ائرپورٹ، پام جمیرا، دبئی مرینا اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی سے ائر ٹیکسی آپریٹ کریں گی. ائرٹیکسی میں چار مسافروں کی گنجائش ہوگی . ائر ٹیکسی320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی.دبئی ائرپورٹ سے پام جمیرا تک سفر بذریعہ سڑک 45 منٹ میں ہوتا ہے لیکن مسافروں کو ائرٹیکسی دبئی ائرپورٹ سے پام جمیرا 10 سے 12 منٹ میں پہنچائے گی. ائر ٹیکسی جدید ترین ہوں گی جو بہت کم شور پیدا کریں گی.دبئی حکام بہت پُرامید ہیں کہ ائر ٹیکسی سے ٹریفک جام میں کمی متوقع ہے.